- Umer Ikram

Tuesday 6 February 2018

          متحدہ پاکستان میں اختلافات؛ فاروق ستار کا آج اہم انکشاف کا اعلان


فاروق ستار نے وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس آج پی آئی بی کالونی کے کے ایم سی گراؤنڈ میں منعقد کیاجارہا ہے، تمام کارکنان اس اجلاس میں ضرور شریک ہوں کیونکہ 15 ماہ سے جو بات نہیں کی تھی وہ آج اجلاس میں کروں گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ آج میں وہ بات بتانے جارہا ہوں جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں کی۔ پندرہ مہینوں سے فیصلوں میں کیا رکاوٹ تھی،  یہ سینیٹ کے الیکشن یا کسی ایک فرد کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا مسئلہ نہیں ہے، دراصل بات کچھ اور ہے اور یہی بات میں آج ہونے والے اجلاس میں بتاؤں گا۔ رہنما ایم کیو ایم نے  کہا کہ کارکنان  اجلاس میں ضرور شریک ہوکر اپنی بےمثال یک جہتی کا مظاہرہ کریں۔

No comments:

Post a Comment