شو کی ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں خاتون میزبان کو قید بھگتنا پڑگئی - Umer Ikram

Monday 19 February 2018

شو کی ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں خاتون میزبان کو قید بھگتنا پڑگئی


قاہرہ: 
مصر کی عدالت نے شوکی مقبولیت کے لیے بچوں کے اغوا پر اکسانے کے الزام میں خاتون ٹی ویمیزبان کو قید کی سزا سنا دی۔

مصری میڈیا کے مطابق قاہرہ کی عدالت نے مقامی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ’سبایا الخیر‘ کی میزبان ریحام سعید کو بچوں کے اغوا سے متعلق پروگرام کرنے پراُن سمیت ایڈیٹر ان چیف اورکیمرہ مین کو قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے خاتون میزبان کو 4 دن قید جب کہ پروگرام کے ایڈیٹر ان چیف اور کیمرہ مین کو 15 دن قید رکھنے کا حکم دیا ہے۔


ریحام سعید نے بچوں کے اغوا سے متعلق ایک پروگرام کیا جس میں سہولت کار کے ذریعے اغواکاروں سے 2 بچوں کو اغوا کرایا گیا اور یہ سب مناظر ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس کو بطور ثبوت ریکارڈنگ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ گروہ بچوں کو اغوا کرنے کے بعد عرب ممالک میں فروخت کرتا ہے۔

No comments:

Post a Comment