Umer Ikram

Umer Ikram

test

Breaking

Friday 20 April 2018

گرتے بالوں کا روکنا اب آپ کے اپنے ہاتھوں میں

April 20, 2018 0
گرتے بالوں کا روکنا اب آپ کے اپنے ہاتھوں میں

بالوں کو گرنے سے روکنے، انہیں نرم و ملائم، بڑھانے اور خوبصورت بنانے کے لئے مارکیٹ میں طرح طرح کے شیمپو، صابن، کریمیں اور لوشن دستیاب ہیں، جو یا تو غیرمعیاری ہوتے ہیں اور اگر معیاری ہوں تو ان کی قیمت خرید عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی ہے۔

تو اس سلسلہ میں آپ کو مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہم آپ کو ماہرین کے مشوروں کی روشنی میں یہاں ایسے گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے، جن کے استعمال سے آپ کے بال نہ صرف گھنے، سیاہ، چمکدار اور مضبوط ہو جائیں بلکہ آپ بال گرنے کی مصیبت سے بھی جان چھڑا لیں گے۔
پیاز کا رس:پیاز صرف آپ کی خوراک کو ہی مزے دار نہیں بناتا بلکہ بال بڑھانے کا بھی نہایت عمدہ ذریعہ ہے، کیوں کہ پیاز کے رس میں سلفر پایا جاتا ہے، جو بالوں کی پرورش کے لئے نہایت ضروری ہے۔ دو سے چار پیازوں کا رس نکال کر 15منٹ سے ایک گھنٹہ کے لئے اس سے بالوں کی مالش کریں، بعدازاں بالوں کو شیمپو اور پانی سے دھو لیں۔
آلو کا رس:پیاز کے ساتھ آلو کے رس کو ملا کر بالوں پر لگانے سے صحت مند بال جلد بڑے ہو جاتے ہیں۔ آلو کا رس نہ صرف بالوں کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے متاثر ہونے والے بالوں کا علاج بھی ہے۔ آلو وٹامن اے، بی اور سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو انسانی جسم کی اہم ضرورت سمجھے جاتے ہیں۔ 3 آلوؤں کے رس میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملاکر بالوں پر لگائیں۔
انڈے کی سفیدی:انڈے میں وہ بنیادی پروٹین پایا جاتا ہے، جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے لازم قرار دیا جاتا ہے۔ ایک سے دو انڈوں کی سفیدی، ایک، ایک چمچ زیتون کا تیل اور شہد ملا کر اس سے روزانہ بالوں کی مالش کریں۔

Tuesday 20 March 2018

شوہر نے اپنی بیوی کی شادی عاشق سے کروادی

March 20, 2018 0
شوہر نے اپنی بیوی کی شادی عاشق سے کروادی

ممبئی: 


بھارت میں ایک نوجوان نے 6 دن بعد ہی خوشی خوشی اپنی بیوی کی شادی عاشق سے کرادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے گاؤں پلمرا کے رہائشی 28 سالہ باسودیپ تاپو نے اپنی بیوی کی خوشی کی خاطر شادی کے صرف 6 دن بعد ہی اپنی بیوی کی شادی اس کے عاشق کے ساتھ کروادی۔

باسودیپ کا کہنا ہے کہ میری شادی جرسوگدہ سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون سے ہوئی اور ہماری شادی میں دونوں خاندانوں کی خوشی شامل تھی۔ یہی وجہ تھی کہ رسم رواج  کی پیروی کرتے ہوئے کسی قانونی دستاویز پر دستخط نہیں کیے گئے اور رضامندی سے ایک دوسرے کو میاں بیوی تسلیم کرلیا گیا۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن شادی کے اگلے ہی روز بیوی کے گاؤں سے آنے والے 3 افراد نے سب کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔
باسودیپ نے کہا کہ بیوی کے گاؤں سے آنے والے 3 افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بیوی کے کزن ہیں جس کے بعد انہیں گھر پر ہی ٹھہرایا گیا اور کچھ دن بعد اُن میں سے 2 واپس چلے گئے لیکن ایک شخص ہمارے ساتھ ہی رہا۔ اس پر نہ صرف مجھے بلکہ محلے داروں کو بھی کچھ شک ہوا اور ایک دن سب نے اس لڑکے کو پکڑ لیا لیکن جب مارنے لگے تو میری بیوی نے خود ہی اعتراف کرلیا کہ یہ شخص میرا عاشق ہے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔

باسودیپ نے کہا کہ تمام صوتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے بیوی کی شادی اس کے عاشق سے کروانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے پورا اہتمام بھی کیا کیوں کہ اگر بیوی کی شادی اُس کے عاشق سے کرانے کا فیصلہ نہ کرتا تو ہم تینوں کی زندگی تباہ ہوجاتی۔

Friday 23 February 2018

سعودی عرب،چین اور ترکی نے پاکستان کے خلاف امریکی قرارداد ناکام بنادی

February 23, 2018 0
سعودی عرب،چین اور ترکی نے پاکستان کے خلاف امریکی قرارداد ناکام بنادی

 واشنگٹن: 

پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب،چین اور ترکی نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے امریکی اقدام کو ناکام بنادیا۔

امریکی اخبار’’دی وال اسٹریٹ جنرل‘‘ کے مطابق پاکستان کے بہترین دوست ممالک امریکا کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خلاف مطلوبہ سخت کارروائیاں نہ کرنے اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک  فورس میں پاکستان کا نام شامل کرنے کے خلاف متحد ہوگئے اور پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح  رکاوٹ بن گئے۔



دی وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی فیصلے پر پاکستان کا ساتھ دے کر ٹرمپ انتظامیہ سے بڑا عدم اتفاق کیا ہےجب کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ساتھ دینے کافیصلہ خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی)  کی طرف سے کیا گیا تھا۔

Thursday 22 February 2018

امریکا میں ریڈیو پروگرام کی میزبان نے شو کے دوران بچے کو جنم دے دیا

February 22, 2018 0
امریکا میں ریڈیو پروگرام کی میزبان نے شو کے دوران بچے کو جنم دے دیا

نیویارک: 
امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو اسٹیشن دی آرچ کی میزبان نے دورانِ پروگرام ہی بچے کو جنم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی  شہر سینٹ لوئس میں واقع ریڈیو اسٹیشن دی آرچ کی میزبان کیسڈی پراکٹر نے دوران پروگرام ہی بچے کو جنم دیا۔ میزبان کیسڈی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی پیدائش 2 ہفتے قبل ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں شو کی میزبانی بھی کرنی پڑی  تاہم ریڈیو اسٹیشن کی انتظامیہ نے اسپتال کے ساتھ مل کر آپریشن اور نشریات کے انتظامات کررکھے تھے۔

کیسڈی کا کہنا تھا کہ شو کے دوران بچے کو جنم دینا بھی میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیوں کہ میں اپنے سامعین سے تمام امور پر بات کرتی ہوں اسی لئے اس اہم دن کو بھی اپنے سننے والوں کے ساتھ شیئر کرنا بہت اچھا لگا۔

واضح رہے کہ میزبان کسیڈی پراکٹر کے بچے کا نام پروگرام کے سامعین نے ایک ماہ قبل ہی ووٹنگ کے ذریعے تجویز کر لیا تھا اور پیدائش سے پہلے ہی بچے کا نام جیمسن رکھا گیا۔

بھارتی اداکارہ چلتی ٹرین میں ہراسانی کا شکار

February 22, 2018 0
بھارتی اداکارہ چلتی ٹرین میں ہراسانی کا شکار

ممبئی: 
بھارت کی 
ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنوشا سنتوش کو چلتی ٹرین میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
خود کو سیکولر ملک کہنے والے بھارت میں جہاں فلموں میں رقص میں عریانی اور ماڈرنزم کو دکھایا جاتا ہے وہیں دوسری جانب بھارت میں آئے روز زیادتی اور ہراسانی کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔ ہالی ووڈ میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ تو جنسی زیادتی کی خبریں زیر گردش تھیں وہیں اب بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ  بھی چلتی ٹرین میں ہراسمنٹ کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ سنوشا سنتوش کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ اُس وقت رونما ہوا جب وہ اپنی آبائی جگہ سے فلم کی شوٹنگ کے لیے دوسرے شہر جارہی تھیں تب انہیں رات کے اندھیرے میں 40 سالا شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کی مبینہ کوشش کی گئی جس پر اداکارہ کی جانب سے شور کیا گیا تو وہاں موجود فلم کے رائٹر اور دیگر مسافروں نے ملزم کو پکڑ کر قریبی موجود ریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔

رپورٹس کے مطابق تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ اداکارہ  کو داد دینی چاہیے کہ انہوں نے دماغ کو حاضر رکھتے ہوئے ملزم کو پکڑے رکھا اور اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی کے واقعے کے خلاف آواز بلند کی جب کہ اُن کا یہ اقدام نہ صرف دیگر عورتوں کے لیے بھی ایک سبق ہے بلکہ ان کے جرأت مندانہ عمل سے معاشرے میں اس طرح کے واقعات میں بھی کمی آئے گی۔

Wednesday 21 February 2018

پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کا سفر

February 21, 2018 0
پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کا سفر

تیزی سے عالمی سطح پر مقبول ہونے والے کرکٹ فارمیٹ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان سپر لیگ نے محض تین برسوں میں اپنی منفرد شناخت قائم کرلی، 2016 میں شروع کی جانے والی پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے جارہا ہے، اس کے دو ابتدائی ایڈیشنز کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ بھارت کے بعد پاکستان نے ملکی ٹوئنٹی 20 ایونٹ کودنیا بھرکے کرکٹرز کیلئے دلچسپی کا سامان بنادیا ہے اس کا ابتدائی ایڈیشن اگرچہ مکمل طورپر یواے ای میں منعقد ہوا لیکن دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں منعقد ہوچکا ہے اور اس بار دو پلے آف میچزکی میزبانی لاہورکے قذافی اسٹیڈیم کو سونپی گئی ہے جبکہ فیصلہ کن معرکہ کراچی میں شیڈول کیاگیا ہے۔
ابتدائی دونوں ایڈیشنز میں پانچ، پانچ فرنچائز ٹیموں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، پہلا ایڈیشن 4 سے 23 فروری 2016 تک منعقد ہوا، جس کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹ سے شکست دیکر اولین چیمپئن بننے کا اعزاز پایا، اس مقابلے میں ویسٹ انڈین اسٹار ڈیوائن اسمتھ کو 51 بالز پر 73کی اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا، کراچی کنگز کے روی بوپارا ایونٹ کے بہترین پلیئر کی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

2016 میں ابتدائی ایڈیشن میں مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے گئے، لاہور قلندر میں شامل رہنے والے عمر اکمل نے 335رنز بناکر ٹاپ اسکورر کا اعزاز پایا جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آندرے رسل نے اڑائیں، انھوں نے 16 شکار کیے، ہر فرنچائز کو اسکواڈ میں زیادہ سے زیادہ 20 پلیئرز شامل رکھنے کی اجازت دی گئی، جس میں ہر ٹیم کو 6 غیرملکی کرکٹرز شامل کرنے کا حق ملا تھا، ایونٹ کے میچز شارجہ اور دبئی میں منعقد ہوئے۔
پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 1رن سے مات دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، لواسکورنگ مقابلے میں کوئٹہ نے پہلے کھیل کر 19.3 اوورز میں تمام وکٹیں کھوکر133رنز جوڑے، انگلش اسٹار کیون پیٹرسن 53رنز بناکر نمایاں رہے، وہاب ریاض نے 17رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زلمی نے جوابی اننگز میں مقررہ اوورز میں 9وکٹ پر 132رنز بنائے، ڈیرن سیمی 38رنز بناکر نمایاں رہے، انگلش بولر گرانٹ ایلوئیٹ نے 3وکٹوں کیلئے 19رنز دیے، ایلیمنٹیر میں کراچی کنگز کا قصہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں تمام ہوگیا، کنگز نے پہلے کھیل کر 9وکٹ پر 111رنز اسکور کیے، محمد سمیع نے8 رنز کے عوض 5 وکٹوں کا سودا کیا، یونائیٹڈ نے ہدف 14.2 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرکے یکطرفہ مقابلہ 9وکٹ سے جیت لیا، آسٹریلوی اسٹار بریڈ ہیڈن نے 52 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سہیل خان کو ایک وکٹ ملی۔
دوسرے کوالیفائر میں پشاور زلمی کا پتہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کاٹ دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیل کر 3وکٹ پر 176رنز بنائے، شرجیل خان نے 62 گیندوں پر 117رنز بٹورے، شان ٹیٹ نے 34رنز دیکر2 وکٹیں لیں، جواب میں زلمی کی ٹیم 126 رنز پر ہمت ہارنے کے بعد 50 رنز سے ناکام ہوگئی، کامران اکمل نے 45رنز بناکر کچھ ہمت دکھائی، عمران خالد نے اسلام آباد کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ، انھوں نے 20رنز کے عوض 4و کٹیں اپنے نام کیں۔فیصلہ کن معرکے میں کوئٹہ کی ٹیم کو مصباح الحق کی زیرقیادت میدان میں اترنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 6وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ نے مقررہ اوورز میں 7وکٹ کھوکر174رنز جوڑے، احمد شہزاد 38 بالز پر 64رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ویسٹ انڈین بولر آندرے رسل نے 36رنز کے عوض 3 شکار کیے، یونائیٹڈ نے ہدف 18.4 اوورز میں4وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، ڈیوائن اسمتھ کو 51 بالز پر 73رنز جوڑنے پر فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، کیوی آل راؤنڈر ناتھن میک کولم نے 25رنز دیکر ایک کھلاڑی کو پویلین چلتا کیا۔
2017میں لیگ کا دوسرا ایڈیشن 9 فروری سے 5مارچ تک منعقد ہوا،اکتوبر2016 میں پلیئرز ڈرافٹ کے موقع پر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس ایونٹ کا فائنل لاہور میں منعقد کرانے کا اعلان کیا، جس پر کئی غیرملکی پلیئرز نے لاہور میں آکر فائنل کھیلنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، جس کے پیش نظر فروری میں فرنچائز کو متبادل غیرملکی پلیئرز لینے کی سہولت فراہم کی گئی، پلے آف مرحلے میں ریفرل سسٹم کو استعمال کیاگیا، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ ایلمینیٹر مرحلے میں ناکام ہوگئی، اس بار بھی ایونٹ میں شریک پانچ ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 24 مقابلے ہوئے، پشاور زلمی کے کامران اکمل کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، انھوں نے 353رنز بناکر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر کا ایوارڈ بھی قبضے میں کیا، کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے سہیل خان کو 16وکٹیں اڑانے پر ایونٹ کا ٹاپ بولر گرداناگیا۔
راؤنڈ میچز کی تکمیل پر چار ٹیموں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی، جس میں پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ نے پشاور زلمی کو 1 رن سے مات دیکر براہ راست فائنل میں قدم رکھ دیے، اس مقابلے میں فاتح الیون کیلئے احمد شہزاد نے 38 گیندوں پر 71رنز بٹورے، پشاور کیلئے وہاب ریاض 40رنز کے عوض 3 وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔

201 رنز کا تعاقب کرنے والی زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 199رنز بناپائی، حفیظ نے 47گیندوں پر 77رنز اسکورکیے، کوئٹہ کیلئے محمد نواز نے 3 شکار کیے، ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا قصہ 44رنز سے تمام کردیا، دوسرے کوالیفائر میں پشاور زلمی کا ٹاکرا کراچی کنگز سے ہوا، تاہم اس مقابلے میں زلمی نے کنگز کو 24رنز سے مات دیکر دوبارہ کوئٹہ کے خلاف فائنل میں جگہ بنالی، لاہور میں منعقدہ فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ سے پہلے کوالیفائر میں شکست کا حساب چکتا کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں پشاور کی ٹیم 58رنز سے کامیاب رہی، فاتح سائیڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 148رنز جوڑے، کوئٹہ کی ٹیم 16.3 اوورز میں 90رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Monday 19 February 2018

February 19, 2018 0

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے اپنی اہلیہ، گوری خان سے رابطہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا۔اسی لیے انھوں نے کئی مرتبہ فون پر لڑکی کی آواز میں بات کرکے گوری کے گھر والوں کو بے وقوف بنایا۔

بھارتی اخبار،انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔ جب ایک صحافی نے شاہ رخ سے ’’سیلفی‘‘ کلچر کے حوالے سے سوال کیا تو کنگ خان کا کہنا تھا ’’آج ہر ایک کے پاس موبائل فون موجود ہیں، لیکن ہمارے دور میں صرف لینڈ لائن فون ہوا کرتے تھے۔ اْس وقت مجھے جب بھی گوری سے بات کرنی ہوتی تھی تو میں لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا کیوں کہ گوری کے بھائی وکرانت ہی فون اٹھایا کرتے تھے۔‘‘

شاہ رخ نے بتایا ’’میں لڑکیوں کی آواز میں کہتا، ہیلو، کیا میں گوری سے بات کرسکتا ہوں ۔اور وہ سمجھتا کہ میں گوری کی کوئی خاتون دوست ہوں۔ حتیٰ کہ وکرانت کو آج تک نہیں پتا کہ فون میں ہی کیا کرتا تھا، لیکن اب یہ راز افشا ہونے کے بعد اسے یہ حقیقت معلوم ہوجائے گی۔‘‘
یاد رہے کہ شاہ رخ اور گوری 25 اکتوبر 1991ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ان کے تین بچے آریان، سہانا اورابرام ہیں۔